22 جون 2011
وقت اشاعت: 10:53
ریکھا کی زندگی پر فلم بنے گی
اے آر وائی - ممبئی : ماضی میں اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لینے والی ریکھا کی زندگی پر فلم بننے جارہی ہے۔ ریکھا نے ستر کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شائقین فلم کو اپنی اداکاری کا دیوانہ بنالیا ان کی زندگی کے کچھ گوشے ایسے ہی جس کے بارے میں فلم بین اب بھی بہت کچھ جاننا چاہتے ہیں ۔
ریکھا نے اپنے تقریبا چالیس سالہ فلمی کیریئر میں ایک سو اسی فلموں میں کام کیا ہے۔ لیکن ان کی نجی اور خاص طور سے شادی کے حوالے سے بہت سے ابھی تک جواب طلب ہیں اس فلم سے شائقین کو وہ جواب مل جائے لیکن ابھی مسئلہ ان کا کردار نبھاہنے کے لئے اداکارہ کا ہے جس کے لئے رانی مکھرجی، بپاشا باسو اور سری دیوی کے نام لئے جارہے ہیں دیکھئے اب قرعہ فال کس کے نام نکلتا ہے۔