22 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29
علی ظفر کا گلوکاری کو مقصدیت کا رنگ دینے کا فیصلہ
اے آر وائی - لاہور: پاپ سنگر علی ظفر نے اپنی گلوکاری کو مقصدیت کا رنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ اب علی ظفر اپنے نئے البم "جھوم" میں طوائفوں کی دلی کیفیات کو غالب کی زبان میں سمجھائیں گے۔ پاپ گلوکار علی ظفر نے ہمیشہ اپنی گلوکاری کو شوقیہ طور پر اپنائے رکھا۔۔ مگر اب وقت آگیا ہے جب علی ظفر نے اپنی نئی ویڈیو جی ڈھونڈتا ہےمیں معاشرے کے ایک ایسے پہلو کو فلمانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نام تک کوئی لینا پسند نہیں کرتا۔
علی ظفر نے طوائفوں کی زندگی پر البم کی ویڈیو بنانے کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے ساڑھے چھ منٹ کی اس ویڈیو میں غالب کی شاعری کا سہارا لیا ہے۔ ویڈیو میں علی ظفر یہ دکھانے کی کوشش کریں گے کہ انسان کی روح تو گردش حالات میں کب کی مرچکی ہوتی ہے لیکن جسم کو طبعی موت کے بعد دفنایا جاتا ہے۔ روح کی موت سے طبعی موت اور کرب کے سفر کو فلمانے کا مقصد طوائفوں کی زندگی کے مسائل منظر عام پر لاناہے۔