22 جون 2011
وقت اشاعت: 16:55
آئیفا ایوارڈ میں شرکت کیلئے بھارتی اداکاروں کی ٹورنٹو آمد
اے آر وائی - ٹورنٹو : آئیفا ایوارڈ جیسے جیسے قریب آتا جارہاہے فلم بینوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی ہیں اور انتظار چند دن کا ہی رہ گیا۔
پچیس جون کو ہونے منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے لئے بھارتی اداکار تیزی سے ممبئی سے ٹورنٹو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ انیل کپور ، دیامرزا،زیدخان ، بوبی دیول اور ارشد وارثی ٹورنٹو پہنچ چکے ہیں ۔
ایئرپورٹ پر انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں یہاں اچھا وقت گزارنے آیا ہوں۔ دیا مرزا نے کہا ٹورنٹو میں انڈین فلم بینوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔ بوبی دیول کا کہنا ہے کہ بہت نروس ہوں۔ ان فلمی ستاروں نے ٹورنٹو ایئرپورٹ سے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں اس موقع ان اداکاروں کے مداح ان کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے تھے۔