22 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
پاپ اسٹار شکیرا اسرائیل پہنچ گئیں
اے آر وائی - مقبوضہ بیت المقدس : مشہور امریکی پاپ اسٹار شکیرا پہنچ گئیں اسرائیل اور وہاں انہوں نے ایک اسکول میں بچوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور بنوائیں تصویریں۔
شکیرا کے گانوں اور میوزک کے دیوانوں کی تعداد پوری دنیا میں ہے۔ مشہور پاپ اسٹار شکیرا پہنچیں مقبوضہ بیت المقدس جہاں ایک اسکول میں بچوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں، وہ بچوں میں گھل مل گئیں۔ بچے شکیرا کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور وہ بھی بچوں کے ساتھ بچی بن گئیں۔ شکیرا نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے بھی ملاقات اور ان کے ساتھ ایک نیوزکانفرنس میں بھی شرکت کی۔