22 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
شاہ رخ،کرن جوہر حاجیوں کو پیش آنیوالی مشکلات پرفلم بنائیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان اور کرن جوہر بنانے جارہے ہیں بھارت میں مسلمان جوڑے کو حج کیلئے جانے کی کوشش کے دوران پیش آنے والی مشکلات پرفلم بنانے جارہے ہیں۔
بالی ووڈ میں رومینٹک فلمیں فلاپ ہوتی جارہی ہیں اور اس ٹرینڈ کو بدلنے میں سب سے زیادہ کوشش کی ہے کرن جوہر نے ۔جنہوں نے دوستی اور محبت کی قید سے آزاد ہوکر مختلف موضوعات پر فلمز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کرن یہ حقیقت جان گئے ہیں کہ فلم مائی نیم ازخان نے اپنے حساس موضوع کی بناء پر ہی باکس آفس پر خوب دھوم مچائی تھی۔ اب کرن جوہر بنانے جارہے ہیں۔
ملیالم فلم سن آف آدم کا ہندی ری میک۔ جس میں ایک مسلمان جوڑے کو حج کرنے کے لئے بھارت میں کتنی مشکلات پیش آتی ہیں اور وہ اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے کیامصائب جھیلتے ہیں ۔۔ ۔ان مسائل پر آواز اٹھانے کیلیئے کرن نے ایک بولڈفیصلہ تو لیا ہے لیکن انہیں یہ تشویش بھی ہے کہ اب کی بار ہونے والی مخالفت کہیں قابو سے باہر نہ ہوجائے۔