تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:54

کترینہ نے سلمان کیلئے آئٹم سونگ بغیرمعاوضے کے ریکارڈ کرادیا

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈہاٹ گرل کترینہ کیف نے آخرکاراپنے پرانے دوست سلمان خان کی بات مان لی اور ان کی خاطر باڈی گارڈکا آئٹم سونگ بغیر معاوضہ کے ریکارڈکروالیا۔کترینہ کیف اور سلمان خان کی دوستی اور جھگڑے اکثر ہی خبروں کی زد میں آتے رہتے ہیں۔لاکھ لڑائیاں ہوں پر یہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہ بھی نہیں پاتے۔



کترینہ نے جب یہ دیکھا کہ سلمان خان ان کے بغیر بھی کامیاب ہیں تو انھوں نے پلٹنے کا فیصلہ کرلیااور سلو کی فلم باڈی گارڈ میں بغیر معاوضہ آئٹم سونگ ریکارڈکروالیا۔



سلمان نے بھی جب کیٹ کو واپس آتے دیکھاتو خوش دلی سے خوش آمدید کیا اور انہیں دیکھ کر سیٹیاں بجائیں۔اور تو اور کترینہ کے لئے گانا خود گایاجس پر کترینہ خوشی سے نہال ہوگئیں۔کترینہ کے آئٹم سونگ شیلاکی جوانی نے تو مقبولیت کے ریکارڈتوڑے تھے۔اب یہ کیا کمال دکھائے گا ،آگے آگے دیکھتے ہیں ہوتا ہے کیا۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.