تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:29

رحمن رمضان کی خصوصی نشریات نے عوام کے دل جیت لیے

اے آر وائی - اے آروائی ڈیجیٹل پر رحمن رمضان کی خصوصی نشریات نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔گزشتہ سال پیغام رمضان ٹرانسمیشن کی طرح اس سال بھی رحمن رمضان ٹرانسمیشن دوسرے تمام چینلز کی نسبت عوام میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور اس کے روح رواں عامر لیاقت نے اپنی انفرادیت ،قابلیت اور اے آروائی ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے رحمن رمضان ٹرانسمیشن جیسے پروگرام کو ترتیب دے کر ناظرین کے دلوں میں بھرپور جگہ بنادی ہے۔



یوں تو پورا سلسلہ ہی شاندارہے مگر رمضان کی اس خصوصی ٹرانسمیشن میں "عالم اورعالم" اس بار ایک منفرد اندازمیں پیش کیاجارہاہے جس میں چاروں مکاتب فکر کے علماء ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن کی ایک اور خصوصیت ہے۔ا س کے ذریعے کی جانے والی عوام کی خدمت اورنادار و مساکین کی امداد۔



ڈاکٹر عامر لیاقت نے جہاں اپنی شائستہ زبان سے لوگوں کے دل موہ لئے وہیں ان کی آوازپر کئی امراء نے غرباء کی بھرپور مدد بھی کی ہے۔اور یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.