18 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:11
گلوکارہ پیرس ہلٹن کے بوتیک کی لائونچنگ میں مداحوں کی چاندی
اے آر وائی - منیلا: فلپائن میں اداکارہ پیرس ہلٹن نے بوتیک کی لائونچنگ کی ، جس میں مداحوں کی بڑی تعدادآن پہنچی۔ فلپائن کے شہر منیلا میں جہاں مداحوں کی بڑی تعدادپیرس ہلٹن کی ایک جھلک دیکھنے کو بے چین ہے۔
پیرس کے آتے ہی مداح جوق در جوق ان کے بوتیک کی طرف کھنچے چلے آئے۔ ہلٹن نے بھی اپنے فینز کو مایوس نہ کیا اور انہیں آٹوگراف کے ساتھ کچھ پرس دیئے۔ پیرس کے پرس اور ہینڈ بیگزنے امریکا میں بھی دھوم مچائی ہوئی ہے۔