27 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:20
امیتابھ بچن بالی ووڈکے انا ہزارے بنیں گے
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاداکارامیتابھ بچن فلم میں اناہازرے کا کرداراداکریں گے۔ بھارت بھر میں انا ہزارے کی حکومت سے جنگ کےچرچے ہیں۔اس موضوع کو بالی ووڈڈائریکٹرزکو بھی موقع مل گیا۔ بالی ووڈڈائریکٹر پرکاش جھا نے انا ہزارے پر فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے،جس کے لئے انا ہزارے کا رول بگ بی یعنی امیتابھ بچن کریں گے۔
امیتابھ بچن نے سیاسی موضوعات پر کئی فلمیں بنائی ہیں جس کی وجہ سے انہیں انا ہزارے کے کردار کے لئےبہترین تصور کیا جارہا ہے۔امیتابھ خود بھی انا ہزارے بننے کے لئے بے چین ہیں۔