تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:53

اداکارہ کاجول جلد اپنی ویب سائٹ شروع کر رہی ہیں

اے آر وائی - بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ اپنے فینز کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئےجلد ویب سائٹ شروع کر رہی ہیں۔ ایک انٹر یو میں کاجول نے بتایا کہ انہیں کمپیوٹر کا زیادہ استعمال اچھا نہیں لگتا اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی تعداد اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ہر ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بنانا اور فینز کے ساتھ رابطے میں رہنا مشکل لگتا ہے۔ کاجول نے کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ کا حل یہ نکالا ہے کہ اپنی ویب سائٹ لانچ کی جائے ۔کاجول نے بتایا کہ وہ جلد اپنی ویب سائٹ کے زریعے فینز کے ساتھ رابطہ بحال کر لیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.