7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
بالی ووڈ میں اجمیر شریف پر حاضری کامیابی کی ضمانت
اے آر وائی - کوئی کتنی ہی محنت کرلے۔لیکن کامیابی کے لئے آخر کار اوپر والے کے آگے ماتھا ٹیکنا ہی پڑتا ہے۔کچھ اسی قسم کااتعقاد بالی ووڈ اداکاروں کا بھی ہے۔اور ان دنوں فلم اسٹارز کی اجمیر شریف پر حاضری کامیابی کی ضمانت بن گئی ہے۔
راجھستان میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف یوں تو کئی وجوہات کی بناء پر مشہور ہے۔تاہم آج کل یہ درگاہ بالی ووڈ اداکاروں کی حاضریوں کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن نے اپنی فلم سنگھم کی کامیابی کے بعد اہلیہ کاجول کے ہمراہ درگاہ شریف پر حاضری دی۔ ان کی ساس تنوجا کا خیال ہے کہ خواجہ کے دربار پر حاضری سے فلم کی کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔
بالی ووڈ میں فلمزکی کامیابی کے لئے درگاہ شریف پر حاضری کوئی نئی بات نہیں۔تیس اگست کوارکشن کی ریلیز سے قبل دپیکا پڈوکون نے بھی مزار پر حاضری دی تھی۔ ہدایتکار روہت شیٹھی بھی فلم بول بچن۔ کے پورے کریو کو لے کر درگاہ شریف پر پہنچ گئے تھے۔ اور تو اور نیویارک کی ریلیز سے قبل بالی ووڈ کی شیلا برقعہ پہنن کر اجمیر شریف پہنچی تھیں۔ اس کے علاوہ ماضی میں بھی ایکتا کپور،شاہ رخ خان اور دیگر اداکار وں کا اجمیر شریف پر حاضری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
حال ہی میں چار جولائی کو بگ بی امیتابھ بچن نے بھی درگاہ شریف پر حاضری دے کر اپنی چالیس سال پرانی منت کا دھاگا کھولا۔ اب آپ اسے کچھ بھی سمجھیں لیکن بالی ووڈ اجمیر شریف کو کامیابی کی ضمانت سمجھتا ہے۔