7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
آشا ٹاکیا کی فلم موڑ کا میوزک ریلیز
اے آر وائی - وانٹڈ سے شہرت پانے والی آشا ٹاکیا نے ممبئی میں اپنی آنے والی فلم موڑ کا میوزک ریلیز کردیا۔ موڑ پرانے زمانے پر مبنی ایک لو اسٹوری ہے۔ کہانی میں ٹوسٹ اس وقت آتا ہے جب ہیرو اور ہیروئن کی زندگی میں ایک بڑا بدلاؤ آتا ہے اور کہانی کا رخ بدل جاتا ہے۔
فلم کے ڈآئریکٹر ناگیش کا کہنا تھا کہ اس میں کئی گانے شامل کیے گئے ہیں جو فلم کا مزہ دوبالا کر دیں گے۔ فلم رواں سال ستمبر میں ریلیرز کی جائے گی۔