تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

بالی ووڈ اداکار گینگسٹرز سے فنڈز لیتے ہیں، وکی لیکس

اے آر وائی - فلموں میں گینگسٹرزکا کردارادا کرتے کرتے بالی ووڈ ایکٹرز گینگسٹرز سے فنڈز بھی لینے لگے۔ وکی لیکس کے مطابق بالی ووڈ میں چھوٹا ہو یا بڑا ایکٹر۔ فلمی دنیا میں قدم جمانے کے لئے انڈرورلڈ کا سہارا لینا پڑتاہے۔ فلموں میں تو یہ بھائی لوگ خوب بھتا لیتے دکھائے دیتے ہیں مگر حقیقت میں گینگسٹرز سے فنڈزلیتے ہیں جسے بلیک منی کا نام دیا جاتا ہے۔



وکی لیکس کی جانب سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ فلموں میں ساٹھ فیصد سرمایہ کاری انڈرورلڈ کی جانب سے کی جاتی ہے، جس میں داود ابراہیم کا نام بھی لیا جاتا ہے۔ گینگسٹرز سے فنڈزلینے والوں میں بالی ووڈ کے بڑ ے بڑےنام شامل ہیں جن میں کچھ گلیمرس ہیروئنز بھی شامل ہیں جوگینگسٹرز سے فنڈز لینے میں خوشی محسوس کرتی ہیں۔



ویسے فلم انڈسٹری میں ہر ہیروکو ڈان بننے کا شوق اتنا ہے کہ کئی فلمز بھی گنگسٹر لائف پر بناڈالی ہیں۔ حقیقت سے قریب تر فلم ونس اپون آٹائم ان ممبئی تو بنی ہی دائود ابراہیم پر ہے جس میں سترکی دھائی کی ایک ہیروئن کا دائود ابراہیم سے تعلق دکھایا گیاہے۔ سنجے دت کی کھل نائیک آج بھی لوگوں کو یاد ہے گینگسٹرسے محبت پر بنائی گئی کنگنا رناوٹ کی فلم گینگسٹر نے بے تحاشا کامیابی حاصل کی تھی اور تو اور شاہد کپورکی فلم کمینے بھی سپرہٹ ہوئی۔ سب سے زیادہ ہٹ امیتابھ اورشاہ رخ کی فلم ڈان نے تو کامیابی کے نئے ریکارڈبنائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.