8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:19
کترینہ کیف باربی ڈول سے اینی میٹڈ پری بنیں گی
اے آر وائی - بالی ووڈایکٹرس کترینہ کیف باربی ڈول بننے کے بعداب پری کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ بڑوں کے بعد بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اب بچوں میں بھی مقبول ہونا چاہتی ہیں۔
اس لئے پہلے توبچوں کی پسندیدہ باربی ڈول کا روپ دھارا اوراب بچوں کا دل موہ لینے کے لئے ان کے لئے بنائے جانے والے میوزک البم میں پری بنیں گی۔
ایسا پہلی بار ہوگا کہ کترینہ کیف کسی اینی میٹڈ کیریکٹر میں سامنے آئیں گی اور وہ بھی پری کے روپ میں۔بچوں کی نظموں کا یہ میوزک البم کوئی اور نہیں اے آر رحمان ترتیب دے رہے ہیں ۔جس میں کترینہ خود بھی نظمیں گائیں گی۔