10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:9
جان کے ساتھ دوستی ختم کرنا ایک تکلیف دہ عمل تھا، بپاشا
اے آر وائی - بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ دوستی ختم کرنا ایک تکلیف دہ عمل تھا۔۔ مگر اب ان کی زندگی میں زیادہ سکون ہے۔
بپاشا پاسو کا کہنا ہے کہ جان ابراہم سے بچھڑنا ایک تلخ تجربہ تھا۔ دس سال کی اس دوستی سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا۔ تاہم ہر جدائی کی وجہ ہوتی ہے ۔
بپاشا کہتی ہیں کہ زندگی صرف ایک بار ملتی ہے۔ اس رفتار سے آگے بڑھتے رہنا چاہیئے کہ ماضی آپ کا تعاقب نہ کر سکے۔ بپاشا پاسو خوش بھی ہیں کہ اب انہیں انڈسٹری میں ہرطرف سے توجہ ملتی ہے اور وہ ایک کھلے کچن والے گھر کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ سب احباب کی بھرپور خدمت کرسکیں۔