10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:10
شاہد کپورکی فلم موسم کے لئے فلمی موسم ٹھیک نہیں
اے آر وائی - بالی ووڈایکٹر شاہد کپور کی فلم موسم کہ ریلیز کے لئے موسم ٹھیک نہیں۔فلم کے ایک سین پر انڈین ایئرفورس کو اعتراض، فلم کی ریلیز میں تاخیر کروادی۔ ابھی شاہد کپور بالی ووڈکے پہلے ایف سولہ طیارہ چلانے والے اداکارکے اعزاز پر ٹھیک سے خوشی
بھی نہ منا سکے کہ فلم کی ریلیز ہی مشکلات کا شکارہونے پرپریشان ہوگئے۔
کشمیری حسینہ بنی سونم کپور اور ہوا کے دوش پر محبت کے پیغام پھیلاتے پائلٹ بنے شاہد کپور کی فلم کے بھارت کا فلمی موسم
کچھ ٹھیک نظرنہیں آرہا۔پائلٹ کی زندگی پر فلم بنانے پر تو انڈین ایئرفورس نے زیادہ تنقیدنہ کی مگر فلم میں ایکشن سین پر انہیں سخت اعتراض ہے کہ جب تک وہ سین فلم سے کاٹا نہ جائے فلم ریلیز نہیں ہوسکتی۔بے چارے شاہد کپور کی فلم کی قسمت بھی فضاء میں لٹکتی دکھائی دے رہی ہے۔