12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:24
سلمان خان کی سرجری کامیاب، آجکل ہیں فلُ تفریح کے موڈ میں
اے آر وائی - سرجری کے بعد سلمان خان ہو گئے ہیں اب مکمل فٹ۔ اور ہیں فل‘ مذاق کے موڈ میں۔ کہتے ہیں ان کی دماغ میں دو شریانوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انھیں اسپتال جانا پڑا۔
جبڑے کی کامیاب سرجری نے کر دیا ہے سلمان خان کو ہشاش بشاش اور آجکل ہیں وہ بہت خوش۔ جہاں دیکھو سلمان فل‘ مذاق کے موڈ میں نظر آتے ہیں۔ سلمان کا کہنا ہے کہ ان کے دماغ میں دو شریانیں ایک دوسرے کے قریب آ گئیں تھیں اور پھر ہو گیا ان میں پیار۔ اور یہ پیار ایک افئیر کی صورت اختیار کر گیا۔ مگر مشکل میں پڑ گئے سلمان خود اور پہنچ گئے اسپتال۔ واہ سلمان! مشکل کو آسان کرنا کوئی آپ سے سیکھےلگتا ہے اپنی آنے والی فلموں میں اپنے لائٹ موڈ کی بدولت۔۔ آپ اور ریکارڈز بریک کریں گے۔