12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:14
جادو ، ٹونے پر مبنی ڈرامہ دریچہ اےآروائی ڈیجیٹل پر پیش
اے آر وائی - جادو، ٹونے اورسحر جیسی جہالت پر بنایا گیاڈرامہ ۔۔دریچہ۔۔بارہ ستمبرسے اے آروائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جارہاہے۔ ڈرامے معاشرے کے عکاس ہوتے ہی۔اوراےآروائی ڈیجیٹل نے ہمیشہ سے نشر کئے ہیں ایسے ڈرامے ، جن میں معاشرے میں موجود برائیوں کو موضوع بنایا گیا ۔
ایسی ہی ایک کہانی دریچہ شروع ہونے جارہی ہے اےآروائی ڈیجیٹل پر جس میں جادو، ٹونا اور سحر جیسے موضوعات کو اجاگرکیاگیا ہے۔ کہانی کے مرکزی کرداروں میں فضیلہ قاضی، ثناء عسکری،عمران اسلم ، سلمیٰ حسن ، حنا بیات اوریاسر حسن شامل ہیں۔ دیکھئے بارہ ستمبر سے ہر پیر سے جمعرات شام سات بجے اے آروائی ڈیجیٹل پر۔