15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:21
کم عمر لوگوں کو شراب نوشی کی اجازت،عمران خان ناخوش
اے آر وائی - بالی ووڈ اداکار عمران خان ممبئی ہائی کورٹ کے کم عمری میں شراب نوشی کی اجازت ملنے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔ گزشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے اکیس سالہ نوجوانوں کو شراب نوشی کی باقاعدہ اجازت دے دی۔ جس کے خلاف اداکارعمران خان میدان میں آگئے ۔
عمران خان کہتے ہیں کہ وہ شراب نوشی کوفروغ نہیں دے رہے بلکہ چھوٹی عمر میں شراب نوشی کے خلاف ہیں۔ انھوں نے ممبئی ہائی کورٹ کے ا س فیصلےکے خلاف پٹیشن دائر کردی کہ الکحل ازم کے لئے کم ازکم عمر پچیس برس ہونی چایئے۔