تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:52

ناظرین کو جوکر سے زیادہ اسپیڈی سنگھ پسند آئے گی ، اکشے

اے آر وائی - بالی ووڈکھلاڑی اکشے کمار اپنی فلموں کو خود ہی نمبر دینے لگے ۔ کہتے ہیں اسپیڈی سنگھ جوکر سے زیادہ پسندآئے گی۔ بالی ووڈ کی تاریخ میں اب تک تو شائقین فلم ہی فلموں کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں رائے دیتے ہیں لیکن بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کے کیا کہنے ۔جنھوں نے دوسروں سے پہلے خود اپنی فلم کے بارے میں ریمارکس دے دیئے، کہ فلم اسپیڈی سنگھ تو ان کی فلم جوکر سے زیادہ منفرد ہے ۔



اسپیڈی سنگھ اکشے کمار کی ہوم پروڈکشن ہے جو کینیڈین اور بھارتی فلمسازوں کی مشترکہ پیشکش ہے۔اکشے کی فلم ہو اور سکھ اور کھیل نہ ہوں ایساتو ہو نہیں سکتا ۔فلم کی کہانی کھلاڑیوں کر گرد گھومتی ہے جو ہاکی کھیلتے ہوئے دل کے کھیل بھی خوب کھیل جاتے ہیں ۔فلم میں عامر خان کی طرح اکشے نے بھی آئٹم نمبر کے ذریعے گیسٹ اینٹر ی دی ہے۔۔ خالصتا پنجابی سکھ خاندان پر بنائی گئی کامیڈی فلم اسپیڈی سنگھ تئیس ستمبر کوریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.