21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21
دھوم تھری میں کاسٹ ہونے کے لئے ابھیشک بچن کی محنت جاری
اے آر وائی - بالی ووڈ اداکارابھیشک بچن نے دھوم تھری میں کاسٹ ہونے کےلئے جان توڑ محنت کرنا شروع کردی۔ بالی ووڈ کی تھرل اور ایڈونچر سے بھرهپور فلم دھوم ون اور ٹوکے بعد آرہی ہے دھوم تھری۔ اب تک دونوں فلموں میں ابھیشک بچن نےپولیس آفیسر کے روپ میں دھوم مچائی لیکن اس بار فلم پروڈیوسر نے ابھیشک کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرنے کا سوچا ہے جسے سن کر ابھیشک کافی پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح انہیں ہی اسی رول کے لئے کاسٹ کیا جائے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔
دوسری طرف دھوم میں عامر خان کی بھی آمد کی خبریں گردش میں ہیں۔جو جان ابراہام اور ریتھک روشن کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔