21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:39
لاس اینجلس: کامیڈی فلم واٹس یور نمبر کا رنگارنگ پریمیئر
اے آر وائی - امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہوا کامیڈی فلم واٹس یور نمبر کا رنگا رنگ پریمیئر جس میں آنکھوں میں شرارت اور ہونٹوں پر مسکراہٹ لئے فلم میں شامل فنکاروں نے شرکت کی۔ فلم میں مرکزی کرداراداکرنے والی ایکٹرس اینا فیرس نے فلم کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ اسے دیکھ کر آپ انجوائے ضرور کریں گے۔
کامیڈی فلم واٹس یور نمبر میں ایک لڑکی محبت کے معاملے میں بدقسمت ہے اور اسے اپنے لکی نمبر بوائے کی تلاش ہے۔ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم واٹس یور نمبر تیس ستمبرکو ریلیز کی جائے گی۔