تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:17

مادھوری نے ممبئی میں مستقل رہنے کا فیصلہ کر لیا

اے آر وائی - لاکھوں دلو ں پر راج کرنے والی بالیووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ کا دل امریکہ سے بھر گیا ہے اب انہوں نے مستقل طور پر ممبئی میں رہنے کا فیصلہ کر لیاہے۔



بالی ووڈ فلم نگری میں بہترین اداکاری اور اپنے رقص کی وجہ سے نمبر ون رہنے والی مادھوری ڈکشت نے 1999ء میں اس وقت اچانک شادی کرلی تھی جب ان کا کیرئیر عروج پر تھا۔ انہوں نے بھارتی نژاد امریکی ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد امریکی ریاست ڈینور میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی۔ سن2007ء میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام ” آجا نچ لے ” سے اپنی شوبزنس میں واپسی کو ممکن بنایا تھا ۔ اب بھی ان کے پاس کئی فلموں کی آفر ہے۔



مادھوری آج کل بھارت میں مستقل رہائش کیلئے ممبئی میں گھر تلاش کر رہی ہیں اور وہ بہت جلد بھارت واپس آ کر مقیم ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ مداحوں کی خوشی اور بالی ووڈ میں معیاری اداکاری کیلئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ممبئی لوٹنے کا پروگرام انہوں نے کافی پہلے ترتیب دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے امریکہ کے ساتھ بھارتی ماحول کو بھی سمجھیں۔ویسے مادھوری نے یہ نہیں بتایا کہ وہ ممبئی میں اکیلی رہیں گی یا ان کے ڈاکٹر شوہر بھی امریکہ چھوڑ کر بھارت میں آن بسیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.