26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
میلان: نت نئے ڈیزائنز کے ملبوسات کی نمائش
اے آر وائی - اٹلی کے شہر میلان میں ہوا ایک فیشن شو میں جس میں نت نئے ڈیزائنز کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے ریمپ واک کی۔ فیشن شو میں جنگلی پھولوں، پتیوں، موسمِ گرما اور موسمِ بہار کے ڈیزائنز پیش کیے گئے۔ رنگ برنگے ملبوسات زیبِ تن کیے ماڈلز نے ریمپ واک کر کے شائقین کے دل موہ لیے۔ فیشن شو میں سلک اور شفون کے ملبوسات کی خاص طور پر نمائش کی گئی۔ نہ صرف یہ بلکہ لیدر سے بنے جوتے بھی فیشن شو کا خاصا تھے۔