26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:13
ممبئی برائیڈل فیشن ویک:اداکارہ کنگنارناوٹ کی ریمپ واک
اے آر وائی - بالی ووڈایکٹرس کنگنا رناوٹ نے ممبئی برائیڈل فیشن ویک میں عروسی لباس میں واک کرکے میلہ لوٹ لیا۔ ممبئی میں ان دنوں برائیڈل فیشن ویک جاری ہے۔جس میں ہر روزکسی نہ کسی بالی ووڈ ایکٹرس کی آمدسے چارچاند لگ جاتے ہیں۔
برائیڈل فیشن ویک کے دوسرے روز گلابی رنگوں سے سجے شرارے اور ساڑھیاں پہن کر ماڈلزنے ریمپ پرواک کی۔عروسی ملبوسات میں کہیں کڑھائی کازورتھا اور توکسی میں چمکتے دمکتے ستاروں کا۔
ان ملبوسات کی خاص بات یہ تھی کہ سرخ اور میرون رنگ کے بجائے دلہنوں کے لئے ہلکے اور تیزگلابی رنگ سے ایک نیا ٹرینڈشروع کیا۔ممبئی میں جاری فیشن ویک میں اس وقت رونق میں اضافہ ہواجب بالی ووڈاداکارہ کنگنارناوٹ نے ریمپ پر واک کی۔