27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:28
عمیمہ ملک بھارتی رئیلٹی شو بگ باس فائیو میں شامل
اے آر وائی - پاکستانی بولڈایکٹرس عمیمہ ملک بھارتی رئیلٹی شو بگ باس فائیو میں شامل ہوں گی۔ جب سے افیئرزکی ملکہ وینا ملک بھارت گئیں خبروں کا حصہ بن گئیں۔اسکے بعد اڑتی اڑتی خبر سنی ہے کہ پاکستانی بولڈاینڈبیوٹی فُل گرل عمیمہ ملک نے بالی ووڈمیں اینٹری تو دی ہی ہے ساتھ ساتھ رئیلٹی شو بگ باس فائیو میں بھی نظرآئیں گی۔
عمیمہ کے حوالے سے یہ خبر کچھ حیرت انگیز یوں بھی ہے کہ اس سے قبل لالی ووڈ کوئین میرا کے بارے میں خیال کیا جارہاتھا کہ وہ بگ باس فائیو میں جلوہ گر ہوں گی۔ لیکن شاید بھارت کو میراسے زیادہ عمیمہ پسندآگئیں۔ کیونکہ بولڈنس تو عمیمہ میں میرا سے کچھ کم نہیں ، سونے پہ سہاگا وہ وسیم اکرم سے دوستی کی افواہوں سے خبروں کاحصہ بھی بن گئیں۔ بھارت نے سوچا وینا کے بعدشو میں شاندارتڑکا لگ سکتاہے عمیمہ ملک کے ذریعے۔
بگ باس فائیو میں عمیمہ ملک کے ساتھ رہیں گی واکاواکا سنگر شکیرا۔۔فلم کائیٹس سے بالی ووڈمیں اینٹری کرنے والی ہاٹ میکسیکن ایکٹرس بابراموری اور ہالی ووڈسنگر جے شون کے ساتھ ساتھ بالی ووڈاداکارہ ریا سین بھی شامل ہوں گی۔ اب اتنی حسینائوں کے درمیان عمیمہ ملک بوڈ ایکشن کریں گی یا کچھ اوراندازاپنائیں گی۔ یہ جلد ہی سامنے آجائے گا۔