27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:38
بالی ووڈ:فلم موڑ کی پروموشن کیلئے تقریب
اے آر وائی - بالی ووڈ کی آنے والی فلم موڑ کی پروموشن کیلئے فلم کے ہدایتکار اور اداکاروں نے بینگلور میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے مداحوں کو فلم کے متعلق آگاہ کیا۔
فلم موڑ کے ہدایتکار نگیس ککنور ہیں، جن کی فلم اقبال نیشنل ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔ جبکہ عاشا ٹاکیہ اور رن وجے سنگھ لیڈ رول ادا کر رہے ہیں۔ ناگیس کے مطابق موڑ روایتی رومانٹک فلم ہے۔ ایک واقعے سے دونوں مرکزی کرداروں کی زندگی تبدیل ہوجاتی ہے، یوں فلم میں ایک نیا موڑ آتا ہے۔ اسی مناسبت سے فلم کا نام بھی موڑ رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق فلم آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں ریلیز کردی جائے گی۔