28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:15
فرانس میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد
اے آر وائی - فرانس میں رنگا رنگ فیشن شو میں معروف فیشن ڈیزائنر کے منفرد ملبوسات کی نمائش کی گئی ، ان کے کلیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ملبوسات میں ایک ہی رنگ استعمال کیا گیا۔
ایفل ٹاور کے قریب ہونے والے اس فیشن شو میں جب مختلف ماڈلز نے ریمپ پر واک کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔ یہ ملبوسات پارٹی وئرز کے ساتھ ساتھ سنجیدہ شخصیات کے لئے بھی بنائے گئے ہیں جو فیشن کے ساتھ اپنا وقار قائم رکھنا چاہتے ہیں۔