29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:6
ممبئی میں فلم ملے نہ ملے ھم کا میوزک البم ریلیز کردیا گیا
اے آر وائی - بھارتی شہر ممبئی میں فلم ملے نہ ملے ہم کا میوزک البم ریلیز کردیا گیا ۔ میوزک کی لاؤنچنگ کی تقریب میں فلم کے ستاروں کنگنا رانوت،چراغ پسوان اورساغرہ گھاٹگے نے شرکت کی ۔
چراغ پسوان بالی ووڈ ہیرو کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہیں۔ اس موقع پر چراغ پسوان کا کہنا تھا کہ فلم کے ساتھ ساتھ اس کی موسیقی بھی بہت خوبصورت ہے جو سننے والوں کو اپنے سحرمیں گرفتارکرلے گی ۔
اداکارہ کنگا رانوت کا کہنا تھاکہ مدھر گیتوں سے آراستہ فلم ملے نہ ملے ہم محبت جیسے حساس موضوع پر بنائی گئی ایک خوبصورت فلم ہے۔ فلم کے پروڈیوسرانوج سکسینا اورہدایت کار تنویرخان ہیں جب کہ فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے ساجد واجد نے ۔ فلم ملے نہ ملے ہم 4نومبرسے نمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔