3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 12:11
الزبتھ ہرلےاور سابق کرکٹرشین وارن نے منگنی کا اعلان کردیا
اے آر وائی - ہالی ووڈاداکارہ الزبتھ ہرلےاور سابق کرکٹرشین وارن نے منگنی کا اعلان کردیا۔ نہ نہ کرتے آخر کارپیارہوہی گیا۔۔ماڈل اورا یکٹرس الزبتھ ہرلے نے سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن کی دوستی کی خبریں گزشتہ برس سے گردش میں تھیں لیکن یہ دونوں اسے افواہ قرار دیتے رہے لیکن آخر کار اب ان دونوں نے دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرہی لیا اور ساتھ ساتھ اعلان بھی کردیا کہ منگنی تو کرلی ہے ، شادی بھی جلد ہی کر لیں گے۔
کھیل کے میدان سے شوبز کی شخصیت سے ان کی ملاقات ایک ٹی وی سے ہوئی جس کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ سے ان دونوں کی دوستی ہوئی۔