تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:0

مُنا بھائی ایم بی بی ایس کی ہالی وُوڈمیں بھی ڈیمانڈ

اے آر وائی - منا بھائی ایم بی بی ایس کا کمال دیکھئے کہ ہالی ووڈ میں بھی ڈیمانڈ بنالی۔ فلم ڈائریکٹر نے بھی اپنے آئیڈیا کو فروخت کرنے سے انکارکردیا۔ ہالی ووڈ کو بھی چاہیئے ایک منا بھائی جو مریضوں کا علاج ایسے ہی ہنستے ہنساتے کردے۔

اس لئے منا بھائی اور سرکٹ کے اسٹائل کوفلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں خوب غور سے دیکھا پھر جادو کی جھپی کا کمال دیکھ کر تو دیکھتے ہی رہ گئے۔ اس کے بعد آیا پارٹ ٹو جس میں لگے رہو منا بھائی پارٹ ٹو میں منا بھائی کی حب الوطنی اور اپنے نام کو بلب لگا کر روشن کرنے کے آئیڈیاز پر تو ہالی ووڈ والے دادد یئے بغیر نہ رہ سکے مگر جب فلم کا پارٹ تھری ۔ منا بھائی چلے امریکا منظرعام پر آیا تو انھوں نے سوچا بہت ہوگئی۔ اب منا بھائی امریکا آگئے تو تیا پانچہ نہ ہوجائے اور امریکیوں کا علاج بھی کہیں اپنے دیسی اسٹائل سے نہ کرجائیں اس لئے فورا سے پیشتر ہالی ووڈ فلم کے ڈایریکٹر نے منا بھائی سیریز کے باپ یعنی پروڈیوسر ودھوونود چوپڑا سے فلم کے ٹائیٹل اور کہانی کے رائٹس مانگے کہ وہ بھی ایسی ہی کامیڈی فلم بنا سکیں۔

فلم ڈائریکٹر نے بھی شان بے نیازی سے پانچ سو کروڑ کی آفر ٹھکرادی کہ اگر ان کا منا ہالی ووڈ چلا گیا تو ان کی کیا ویلیو رہ جائے گی۔ اور وہ بیچنے کا فیصلہ کربھی لیں تو ہالی ووڈ والے سنجو بابا اور سرکٹ کہاں سے لائیں گے ،اور خطرہ تو یہ بھی ہےکہ ہالی ووڈ میں بہت اچھی فلم بن گئی تو پھر ودھ وونود چوپڑا کیا بھٹے بیچیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.