7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:36
برازیل میں فلموں کا رنگارنگ میلہ سج گیا
اے آر وائی - برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جینرو میں فلموں کا رنگا رنگ میلہ سج گیاہے ۔ میلے میں ساٹھ ممالک کی تین سو ساٹھ فلمیں دکھائی جائینگی ۔ میلے کے آغاز پر شائقین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ فلمی ستاروں کو دیکھنے کےلئے جمع ہوگئی ۔
میلے کے آغاز پر اسپینش فلم دی اسکن آئی لیو ان۔دکھائی گئی ۔ میلے میں ایرانی ڈرامہ بھی دکھایاجائیگا۔ آرگنائزکےمطابق لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے فلمی میلے میں ڈھائی لاکھ افراد شرکت کرینگے ۔ فلمی میلہ دو ہفتے تک جاری رہے گا۔