7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:54
رچرڈگیر کے گٹار کلکشن کی نیلامی
اے آر وائی - ہالی ووڈ اسٹار رچرڈگیر ایک منجھے ہوئے اداکار ہونے کیساتھ اچھے گٹارسٹ بھی ہیں اور ان کے پاس گٹارز کا ایک وسیع کلیکش موجود ہے تاہم اب ان کا یہ کلیکش نیلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔
رچرڈ گیر اپنے کلیکشن میں سے ایک سو دس گٹار نیلامی کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ نیلامی کرسٹیز نیویارک میں ہوگی۔ رچرڈگیر نے یہ گٹارز گذشتہ چالیس برس کے دوران جمع کئے ہیں، جن میں سی ایف مارٹن گٹار بھی شامل ہے، جس کی آکشن میں پچاس تا ستر ہزار ڈالر بولی لگنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔