تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:14

لاہور: رفیع پیر پرفارمنگ آرٹ یوتھ فیسٹول کا آغاز

اے آر وائی - دسویں رفیع پیر پرفارمنگ آرٹ یوتھ فیسٹول کا آغاز لاہور میں ہو گیا ہے، پانچ روزہ فیسٹول میں ملک بھر کے جواں سال فنکار پرفارم کریں گے ۔ رفیع پیر پرفارمنگ آرٹ یوتھ فیسٹول کے پہلے روز لوگوں کارش بہت کم دیکھنے میں آیا البتہ آغاز میں نو جوان فلم میکرز نے اپنی ٹیلی فلمز کی نمائش کی جبکہ الحمراء کلچرل کمپلیکس کے مین تھیٹر میں منعقدہ راک نائٹ میں نوجوان فنکاروں پر مشتمل مختلف بینڈز نے اپنے فن کے ذریعے شائقین موسیقی کو محظوظ کیا ۔



فیسٹول کے شرکاء کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ تک ملک میں دہشت گردی کے گہرے بادل چھائے رہنے کے بعد یوتھ پرفارمنگ آرٹ جیسے فیسٹول تپتے صحراء میں ٹھنڈے پانی کا چشمہ ثابت ہو رہے ہیں پانچ روزہ فیسٹول میں پرفارم کرنے کیلئے ملک بھر سے جواں سال فنکار لاہور پہنچ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.