تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:44

بالی وڈ کی آنے والی فلم ’’اذان‘‘ کا دبئی میں پریمیئر

اے آر وائی - بالی وڈ کی آنے والی فلم ’’اذان‘‘ کا دبئی میں پریمیئر ہوا۔جس میں ملائکہ شراوت،سہیل خان اور دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔ فلم ’’اذان‘‘ سے اداکار سچن جوشی اپنے فلمی کیئریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔جو فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ملک کو دشمنوں سے بچانے کے لیئے ہر حد کو پار کر لیتا ہے۔ فلم کی موسیقی سلیم مرچینٹ نے ترتیب دی ہے۔ فلم آج بھارت بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.