تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:53

کرینہ کے پاس تساؤمیوزیم کیلئے مجسمہ بنوانےکا بھی ٹائم نہیں

اے آر وائی - بالی ووڈ بے بو کی کوئی کل سیدھی نہیں ۔۔کہاں تو مادام تسائو میں مجسمہ بنوانے کو وہ بے چین تھیں اور اب جب مادام تسائو میوزم والے انھیں مجسمہ بنانے کیلئے یاد کرہے ہیں تو انھیں انتظار کروارہی ہیں۔



جی ہاں یہ ہیں چھمک چھلو کے نخرے۔۔جو کبھی مادام تسائو میوزیم کی انتظامیہ کے آگے مجسمہ بنوانے کے لئے بچھی جارہی تھیں۔ اور اب جب مادام تسائو میوزیم انتظامیہ کرینہ کو چمیلی کے روپ میں یادگار کرنا چاہتی ہے تو وہ انہیں ٹھینگا دکھا رہی ہیں۔ میوزیم کی انتظامیہ نے ستائیس اکتوبر کو ان سےمجسمہ بنوانے کے لئے وقت مانگا ہے،لیکن چمیلی بی فرماتی ہیں کہ ان دنوں انکی فلم راون کاپریمیئر ہوناہے۔ وہ ایک وقت میں کہاں کہاں جائیں ۔ ویسے بھی سوکروڑ کی ہیروئن کا ٹیگ لگا کر بے بوکے قدم زمین پر کہاں ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.