23 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
چھمک چھلو پر کنگ خان اور بیبو کی لائیو پرفارمنس
اے آر وائی - کنگ خان آجکل اپنی آنے والی فلم راون کی تشہیر میں پوری طرح مصروف ہیں۔ ممبئی میں شاہ رخ اور کرینہ نے فلم کے ٹائٹل سانگ چھمک چھلو پر لائیو پرفارمنس دے کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
ہزاروں کی تعداد میں شائقین اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ شاہ رخ اور کرینہ نے فلم کے گانے چھمک چھلو اور کریمینل پر پرفارم کیا اور راون کی پروموشن کے لیے شائقین میں ٹینس کیپس تقسیم کیں۔
فلم میں شاہ رخ نے ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے بیٹے کی خواہشات پوری کرنےکے لیے غیر معمولی اقدام کرتا ہے۔ راون اس مہینے کی چھبیس تاریخ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔