تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:42

ہالی ووڈمیں ایک بارپھر کارٹون فلمز کا دور لوٹنے لگا

اے آر وائی - ہالی ووڈمیں ایک بار پھر اینی میٹڈفلمیں مقبول ہورہی ہیں۔کارٹون فلم پس ان بوٹس کا رنگا رنگ پریمیئرلاس اینجلس میں ہوا۔جہاں دو نازک اندام بلیوں نے بھی ریڈکارپٹ پر حصہ لیا۔



فلم کی پروموشن کے لئے سلمیٰ ہائیک کی آمدنے ان بلیوں کوبھی خوش کردیا۔نازک بلی کی شرارتوں سے بھرپورفلم پس ان بوٹس اٹھائیس اکتوبر کو ریلیزہوگی۔ دوسری جانب باکس آفس پر فلم پیرانارمل ایکٹوٹی تھری نے میدان مارلیا۔



کم بجٹ سے بننے والی فلم پیرانارمل ایکٹوٹی تھری نے ایک چون ملین ڈالر کا بزنس کرلیا۔۔ اس کے ساتھ ساتھ لندن میں بھی تھری ڈی فلم ایڈونچرآف ٹن ٹن کا شاندار پریمیئر ہوا۔ اسٹیون اسپیل برگ کی ڈائریکٹ کی گئی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کردی ہیں۔فلم کے پریمیئر میں مداحوں کی بڑی تعداد شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.