26 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:3
شیکسپیئرپر بننے والی فلم ریلیزسے پہلے تنازعات کا شکار
اے آر وائی - مشھورزمانہ ڈرامہ نگار شیکسپیئر کی زندگی پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گئی۔
یہ فلم شیکسپیئر کی زندگی پر مشتمل ہے جس میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جوشیکسپیئر اپنے لفظوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے ۔اس نے ساری زندگی ایک لفظ بھی خود نہیں لکھا۔بلکہ یہ کام وہ ایک غریب مصنف سے پیسے دے کر کرواتاتھا۔اٹھائیس اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے خلاف شیکسپیئر کے مداحوں نے احتجاج کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوتاتو سچ کبھی نہ کبھی سامنے آہی جاتا۔مگر اس طرح عظیم ڈرامہ نگار کوبدنام نہیں کرناچاہیئے۔