28 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:4
فیشن کی اٹھتی تیز لہر، چین میں شروع ہوا ہے فیشن ویک
اے آر وائی - دنیا بھر میں فیشن کی اٹھتی تیز لہر سے چین بھی نہ بچ پایا۔ اب چین میں شروع ہواہے فیشن ویک۔ ریمپ پرآنے والی یہ کوئی جل پری ہے اور نہ ہی کوئی حسین خواب سرخ لباس میں دھیمے دھیمے قدم اٹھاتی ان ماڈلز کو یہ روپ بخشا ہے چینی فیشن ڈیزائنر نے۔ جوکہانیوں اور ناولوں کے کرداروں سے متاثر تھے ۔
فیشن شو میں ایسے ملبوسات ڈیزائن کئے گئے جو خوابوں میں دیکھتے ہیں۔اپنے خواب کو حقیقت کے روپ میں ڈھالنے والے ان ڈیزائنرزکو یقین ہے کہ اب چین فیشن کی دنیا میں بھی اتنا ہی آگے جائےگا جتنا دیگر اشیاء میں۔ دس روزہ اس فیشن ویک میں روایتی چین اورمغربی امتزاج سے بنے ہوئے ملبوسات پیش کئے جائیں گے۔