29 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:5
روس کا مشہور بالشوئی تھیٹر عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا
اے آر وائی - روس کا مشہور بالشوئی تھیٹر عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ افتتاح کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سترھویں صدی عیسوی میں قائم ہونےو الے اس تھیٹر کو روس میں کلاسیکل حیثیت حاصل ہے تاہم مختلف وجوہات کی بناپر کئی سال سے یہ تھیٹر بند تھا۔ تاہم اب سات سو ملین ڈالر کی لاگت سے اس تھیٹر کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
شاندار افتتاحی تقریب میں سیاست دانوں کھلاڑیوں سمیت روس کے صدر دمتری میدویدیو نے بھی شرکت کی۔ ایک سو موسیقاروں اور اوپرا گلوکاروں نے اپنے فن سے شرکاء کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔