تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 نومبر 2011
وقت اشاعت: 4:27

جسٹن بیبر نے یوٹیوب پر لیڈی گاگا کو پیچھے چھوڑ دیا

اے آر وائی - سترہ سالہ پاپ سنگرجسٹن بیبر نے یوٹیوب پر حکمرانی کرلی اور لیڈی گاگاکوشہرت میں پیچھے چھوڑدیا۔ جسٹن بیبر کے کیا کہنے۔ ابھی صرف چند ہی گانے گائے کہ چھوٹی سی عمر میں دلوں پر چھا گئے۔ ان کی داداگیری دیکھئے کہ لیڈی گاگا کی شہرت کو پیروں تلے روندڈالا۔



یوٹیوب پر ایک ملین شائقین کے ساتھ لیڈی گاگا کا راج تھا اب وہیں جسٹن بیبر نے اپنا کمال دکھایا ہے اور صرف ایک سال کے عرصے میں دوملین لوگوں نے جسٹن کے ویڈیوز دیکھے۔اور تو اور جسٹن کے میوزک پیج نے پاپ سنگنگ میں ریکارڈتوڑ دیا۔ ترانوے ملین افراد جسٹن کے میوزک فین بن گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.