4 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:39
ٹوائی لائٹ سیریز کے اداکاروں نے اپنے نشان چھاپ دیے
اے آر وائی - ہالی ووڈ فلم ٹوائی لائٹ سیریزکےاداکاروں نےلاس اینجلس میں سیمنٹ پراپنے ہاتھوں اورپاؤں کےنشان چھاپ دیے اس موقع پر موجود ان کے مداحوں نے دل کھول کر داد دی ۔
ہالی ووڈ کی ٹوائی لائٹ سیریز کی فلم بریکنگ ڈان پارٹ ون کی نمائش سے پندرہ روز قبل ہونے والی نشان ثبت کرنے کی تقریب میں اس کے ستاروں نے شرکت کی۔ فلم میں کرسٹین اسٹیوارٹ،رابرٹ پیٹنسن اورٹیلر لارینٹر نے مرکزی کردار اداکیے ہیں۔ خوفناک کردار ادا کرنے کے باوجود ان اداکاروں کے مداحوں ان سے محبت کا ثبوت دیا۔
تقریب میں باقی سب کچھ ٹھیک تھالیکن کرسٹین پہلے تو شرمائی شرمائی نظر آئیں جب باری آئی تو پراعتماد لہجے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب دیوانگی سی لگتی ہے لیکن جو کام ہم نے اس فلم میں کیا شاید پہلے کبھی نہیں کیا۔