تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 نومبر 2011
وقت اشاعت: 11:31

اے آر وائی کیو ٹی وی ، ڈیجیٹل کی لائیو ٹرانسمیشن

اے آر وائی - پاکستان کے سب سے بڑے سیٹلائٹ ٹی وی چینل اے آر وائی نیٹ ورک نے ہمیشہ اپنے ناظرین کیلئے اسلامی تہوار پر نئے پروگرام پیش کیئے ہیں جن میں اسلامی فقہی معلومات کے ساتھ فرائض و طریقہ کار سے روشناس کرایا جاتا رہا ہے۔



آج حج کے موقع پر اے آر وائی کیو ٹی وی اور اے آر وائی ڈیجیٹل نے حج اسپیشل ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے. اے آر وائی ڈیجیٹل سے ڈاکٹر عامر لیاقت حج کے پر نور مناظر پر علماء کرام اور نعت خواں حضرات کے ساتھ پروگرام پیش کررہے ہیں جس میں حج کے مناظر براہ راست بھی دکھائے جارہے ہیں اسی طرح اے آر وائی کیو ٹی وی بھی اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے علماء و مفتیان کرام اور بین الاقوامی نعت خواں حضرات کے ساتھ حج کی اسپیشل ٹرانسمیشن پیش کر رہا ہے کیو ٹی وی سے نظامت کے فرائض صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، جنید احمد، شوکت اویسی اور عظمیٰ زیدی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.