10 نومبر 2011
وقت اشاعت: 5:2
مزاحیہ اداکار ایڈے مرفی آسکارس کی میزبانی نہیں کرینگے
اے آر وائی - ہالی ووڈ کے معروف اداکار ایڈی مرفی آسکارس دوہزار بارہ کی میزبانی نہیں کرینگے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایڈی مرفی پہلے آسکارس دوہزار بارہ کی میزبانی کرنے پر آمادہ ہوئے تھے۔ لیکن ان کے دوست ڈائریکٹر بریٹ ریٹنر کے مستعفی ہونے کے بعد مرفی نے میزبانی سے انکار کردیا۔