18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
بے بو پٹودی خاندان کا حصہ ہیں، سوہا علی خان
اے آر وائی - سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کوئین کرینہ کپور پٹودی خاندان کا حصہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا کہ بے بو یعینی کرینہ کپور ان کے خاندان کا حصہ بن چکی ہیں۔ سیف علی خان اورکرینہ کپور کی جوڑی بہت اچھی ہے۔
کچھ دن پہلے سیف علی خان نے کہا تھا کہ فروری میں کرینہ کپور ان کی دلہن بننے جارہی ہیں ۔ مگر کرینہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ابھی ان کا شادی کرنے کو کوئی ارادہ نہیں ہے۔