تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

ممبئی میں ہوا ڈی وائی پاٹل اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد

اے آر وائی - ممبئی میں ہوئے ڈی وائی پاٹل اچیومنٹ ایوارڈز جن میں بالی ووڈ اداکاروں سلمان خان اور دیپیکا پدوکون نے شرکت کی۔ اچھی کارکردگی کو اگر حوصلہ افزائی مل جائے تو اس میں بلا شبہ بہتری آ سکتی ہے۔ ایسی ہی ایک کوشش ہوئی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل اچیومنٹ ایوارڈز۔میں جس، میں بالی ووڈ اداکاروں سلمان خان نے بھی شرکت کی۔



یہ ایوارڈز ان لوگوں کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں قابل ستائش کام انجام دیے ہوں اور ملک کا نام روشن کیا ہو۔ ایوارڈز کی کیٹگریز میں اینٹرٹینمنٹ، تعلیم، بزنس، سپورٹس، معاشی آگہی اور لائف ٹائم اچیومنٹ شامل ہیں۔ پروگرام میں سلمان خان نے معذور بچوں کے ساتھ ڈانس پرفارمنس بھی کیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون، ڈائریکٹر یش چوپڑا اور کرکٹر ظہیر خان بھی شامل ہیں۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ یہ ایوارڈ حاصل کرکے بہت خوش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.