18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 13:58
کارٹون فلم سنو وہائٹ اب فلمی شکل میں
اے آر وائی - کارٹون فلم سنو وہائیٹ اب فلمی شکل میں پیش کی جائے گی۔ اسنو وہائٹ ایک مقبول کارٹون فلم رہی ہے، جسے بچے اور بڑے سب ہی شوق سے دیکھتے رہے۔ یہ کہانی ہے ایک شہزادی اسنو وہائٹ کی جو ۔ اپنی سوتیلی ماں کے ظلم کا شکار ہوتی ہے۔
سوتیلی ماں خود کو دنیا کی حسین ترین عورت سمجتی ہے لیکن پسند اسکی بیٹی کو کیا جاتا ہے، یہی بات وجہ بنی دشمنی کی ۔اس کہانی کو کئی بارکارٹون کی شکل میں پیش کیا جاچکا ہے۔اور اس کی پسندیدگی کودیکھتے ہوئے ہالی ووڈمیں اس پر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
فلم ٹوائیلائیٹ ساگا کی کرسٹین اسٹیورٹ اس تاریخی کردار ا سنو وہائیٹ کیلئے بھی چن لی گئیں ۔جبکہ ہنٹس مین کا کردار ادا کریں گے کرس ہیمزورتھ ۔ جادونگری کی ایک اور داستان سنو وہائیٹ اینڈداہنٹس مین یکم جون دوہزار بارہ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔