18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:0
اداکارہ ریما کا نکاح آج واشنگٹن میں ہورہا ہے
اے آر وائی - اداکارہ ریما کا نکاح آج واشنگٹن میں ہورہا ہے، میڈیا کو صرف نکاح کی کوریج کی اجازت دی گئی ہے۔ریما نے آج کا دن نکاح کے لئے منتخب کیا ہے کہ آج بی بی فاطمہ کی حضرت علی کے گھر رخصتی ہوئی تھی۔
واشنگٹن سے اے آر وائی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریما نے بتایا کہ سسرال والے مذہبی سید گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس کی وجہ سے بمشکل صرف نکاح کی تقریب پر میڈیا کوریج کی اجازت ملی سکی، میڈیا کے لئے شادی ہال سے باہر ایک کارنر مخصوص کیا گیا ہے۔
ریما نکاح کے موقع پر سرخ اور سبز جوڑے میں ملبوس ہوں گی جبکہ 17 تاریخ کو ہونے والی مہندی پر ریما سرخ اور پیلے رنگ کا لباس زیب تن کریں گی۔ بارات پر دلہا دلہن کے لئے ایک ہی رنگ کے ملبوسات تیار کئے گئے ہیں۔ تمام ملبوسات پاکستانی ڈیزائنر حسن شہریار نے ڈیزائن کئے۔
شادی کے بعد نوبیہاتا جوڑا ہنی مون کے لئے اٹلی جائے گا۔ ریما نے بتایا کہ آج بی بی فاطمۃ الزہرہ کی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے گھر رخصتی ہوئی. جس کی وجہ سے انہوں نے اس دن نکاح کرنے کا فیصلہ کیا۔ریما کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات واشنگٹن اور ورجینیا میں ہوں گی، ان کے شوہر شہاب طارق کے علاوہ ان کے دو بھائی ڈاکٹر ہیں۔ ریما خان کا کہنا ہے کہ وہ محرم اور صفر کے بعد پاکستان واپس آکر اپنی فلمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔ان کا شوبز سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں۔