18 نومبر 2011
وقت اشاعت: 14:1
بچن خاندان کے گھر ننھی پری کی آمد کےبعد نام پر بحث
اے آر وائی - بھارت میں بچن خاندان کے گھر ننھی پری کی آمد کے بعد اب اس کے نام پر بحث چھڑ گئی ہے ۔ ماہر اعداد دیوگنا شرما نے کہا ہے کہ اگر ابھیشک بچن اپنی بیٹی کا نام ایس یا ایم سے شروع ہو تو وہ ان کی ننھی پری کےلیے بہت کامیاب رہے گا اور ننھی پری اپنے والد ابھیشک بچن کےلیے کافی خوش قسمت رہے گی۔ مگر بچن خاندان ٹی، اے اور جے سے نام رکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
کئی ماہرین کے مطابق بچی کا نام کے سے شروع ہونا چاہیے ۔ بھویک سنگھوی کے مطابق چونکہ بچی کی پیدائش 16تاریخ کو ہوئی ہے اس لیے اس کا نام کے سے شروع ہونا چاہئے۔ بھویک نے تو بچی کے مستقبل کی بھی پیشن گوئی کردی ہے کہ وہ پراپرٹی کے کاروبار میں بہت زیادہ لکی رہے گی مگر اسے شراکتی کاروبار سے گریز کرنا چاہئے۔